چنی گوٹھ میں شریف برادران کی شوگر مل پرچھاپہ

کاروائی اسپیشل برانچ کی جانب سے کی گئی، ذخیرہ کی گئی 55 ہزار سے زائد چینی کی بوریاں برآمد

Usama Ch اسامہ چوہدری پیر 24 فروری 2020 19:37

چنی گوٹھ میں شریف برادران کی شوگر مل پرچھاپہ
بہاولپور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین 24 فروری 2020) : چنی گوٹھ میں شریف برادران کی شوگر مل پرچھاپہ، تفصیلات کے مطابق اسپیشل برانچ کی جانب سے شریف برادران کی شوگر مل پر چھاپہ مارا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ شوگر مل سے ذخیرہ کی گئی 55 ہزار سے زائد چینی کی بوریاں برآمد کر لی گئی ہیں۔ واضع رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے یہ بیان جاری کیا تھا کہ جینی کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائی کی جائے، اس سے قبل دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق اے ڈی سی ون شوکت علی اجن نے ہائی ٹیک آئل مل پر چھاپہ مارا تھا، جس کے دوران فیکٹری کے گودام سے چینی کی ایک لاکھ بوریاں برآمد کی گئی تھیں۔

ہائی ٹیک آئل ملز حسیب شیخ ولد حبیب شیخ کی ملکیت بتائی جاتی تھی۔ چار روز قبل حکومت کی ہدایت پر زخیرہ اندوزی کے خلاف کاروائی میں مڈل مین کے گودام پر چھاپہ مار کر 550 بوری چینی برآمد کر کے ضبط کر لی گئی تھی اور ذخیرہ اندوز کو 50 ہزار روپے جرمانہ کر دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا کی تحصیل سلانوالی میں اسسٹنٹ کمشنر نے سپیشل برانچ کی اطلاع پر مڈل مین کے گودام پر چھاپہ مار زخیرہ کی گئی 550 بوری چینی برآمد کر کے ضبط کر لی اور زخیرہ اندوز کو 50000 روپے جرمانہ کر دیا تھا۔

جبکہ ضبط شدہ چینی کو سرکاری نرخوں پر فروخت کے لئے عام مارکیٹ میں منتقل کر دیا جائے گا- اسی طرح سرگودہا کی تحصیل بھلوال کے علاقے ہادی پورہ میں اسسٹنٹ کمشنر بھلوال جلیس عثمان نے چھاپہ مارکر 220 بوری چینی برآمد کر لی تھیں۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ذخیرہ اندوزوں کو متنبہ کیا تھا کہ وہ چینی کی غیر اعلانیہ ذخیرہ اندوزی نہ کریں ورنہ ان کا سٹاک بحق سرکار ضبط کر لیا جائے گا اوربھاری جرمانے بھی کیے جائیں گے ۔

اسسٹنٹ کمشنر بھلوال نے ذخیرہ اندوز کو30ہزار روپے جرمانہ بھی کیا اور سٹاک کو قبضہ میں لے کر عام مارکیٹ میں لے آئے تاکہ چینی کی وافر فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے اور چینی کے نرخوںکو بھی کنٹرول کیا جاسکے۔ اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ شریف برادران کی شوگر مل پر بھی چھاپہ مارا گیا ہے جہاں سے ذخیرہ کی گئی 55 ہزار سے زائد چینی کی بوریاں برآمد کر لی گئی ہیں۔