ایون فیلڈ اپارٹمنٹس شریف فیملی کے پاس ہی رہیں گے، عارف نظامی
ایون فیلڈ کے حوالے سے شہزاد اکبر نے جو کرنا تھا کرلیا، ایسی بھی کوئی بات نہیں کہ نوازشریف نے پیسے دیے یا دیں گے، مریم نوازیہاں ہی رہیں گی لیکن خاموش رہیں گی، شہبازشریف بھی ہومیوپیتھک اپوزیشن کررہے۔ سینئر تجزیہ کار عارف نظامی کا تبصرہ
ثنااللہ ناگرہ پیر 24 فروری 2020 20:12
(جاری ہے)
عمران خان کہتے میں کوئی ڈیل نہیں کروں گا، ان سے ڈیل کرکون رہا ہے؟کہا جارہا ہے کہ عمران خان حکومت کریں، نوازشریف علاج کیلئے جہاں جانا چاہتے جائیں، محترمہ مریم نواز یہاں پر ہی رہیں گی اورمنہ پر زِپ لگا کررکھیں گی۔
جس کا ثبوت یہ بھی ہے کہ حکومت مسلسل ان پر تنقید کررہی ہے، لیکن وہ خاموش ہیں، میرا نہیں خیال وہ باہر جائیں گی، وہ یہاں پر بھی رہیں گی اور خاموش رہیں گی۔شہبازشریف لندن میں اس لیے ہیں کہ وہ کسی معجزے کا حصہ ہیں ، ان کی وہاں بیٹی، داماد اور بیٹے موجود ہیں لیکن شہبازشریف کا ہونا اتنا بھی ضروری نہیں ہے۔ شہبازشریف وہاں ہومیوپیتھک قسم کی اپوزیشن کررہے ہیں، اس کا مطلب مک مکا نہیں ہوا، لیکن بقایا باہمی کا کوئی معاملہ ہے۔ایسی بھی کوئی بات نہیں کہ نوازشریف نے پیسے دیے یا دیں گے، ایون فیلڈ اپارٹمنٹس بھی ان کے پاس ہی رہیں گے، شہزاد اکبر نے جو کرنا تھا کرلیا۔اسی طرح آصف زرداری باہر آئے ہیں لیکن خاموش ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ اپوزیشن لیڈر کو تنخواہ لے رہے ہیں، یہ کس منہ سے بات کرتے ہیں کیونکہ عمران خان نے بھی دھرنا دیا اور استعفے دیے لیکن پیسے لیتے رہے۔لہذا اس حمام میں سارے ننگے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.