انٹر میڈیٹ کی سالانہ کھیلیں اختتام پذیر،طلباء میں انعامات تقسیم کئے گئے

پیر 24 فروری 2020 22:20

لاہور۔24 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2020ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں تیسری انٹر میڈیٹ سالانہ کھلیں اختتام پذ یر ہو گئیں ۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے تقریب کی صدارت کی۔ ٹیبل ٹینس اور والی بال چیمپین شپ میںپری انجینئرنگ اور جنرل سائنس اینڈ آرٹس گروپ پہلے نمبر پر رہے جبکہ پری میڈیکل گروپ نے فٹ بال کا میچ جیتا ۔

کمپیوٹر سائنس اینڈ کامرس گروپ نے ٹگ آف وار اور باسکٹ بال مقابلوں میں کامیابی حاصل کی۔

(جاری ہے)

مجموعی طور پر کمپیوٹر سائنس اینڈ کامرس گروپ نے ٹرافی اپنے نام کی۔ ا س مو قع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی کا کہناتھا کہ غیر نصابی سرگرمیاں بہت اہمیت کی حامل ہیں جو طلباء کی شخصیت میں نکھا ر پیدا کرتی ہیں ۔انہوں نے انٹرمیڈیٹ طلباء کے امتحانات کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ۔ ترجمان پنجاب حکومت زرقا سہروردی تیمور نے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ زندگی میں کچھ حاصل کرنے کیلئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس سے گھبرانا نہیں چاہیے ۔طارق رضوان کا کہنا تھا کہ کھیلوں کے مقابلے نہایت نتیجہ خیز اور طلباء کے لئے جوش و خروش کا باعث رہے ۔

متعلقہ عنوان :