Live Updates

نواز شریف نے امریکہ میں کچھ لوگوں سے رابطے کیے

سابق وزیراعظم کے کیے گئے رابطوں کی ریکارڈنگ پاکستان آگئی۔ عارف حمید بھٹی کا دعویٰ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 25 فروری 2020 11:15

نواز شریف نے امریکہ میں کچھ لوگوں سے رابطے کیے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 فروری 2020ء) معروف صحافی عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے امریکہ میں کچھ لوگوں سے رابطے کیے جس کی ریکارڈنگ پاکستان آگئی۔تفصیلات کے مطابق ا س وقت مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی صحت اور ان کا آپریشن ایک بار پھر سے زیر بحث ہے،اسی حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی نے کہا ہے کہ مریم نواز کے باہر جانے کی ایک ہی صورت ہے کہ جب نواز شریف اپنی غلطیوں کو مان کر اسکا ازالہ کرلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ قائد حزب اختلاف شہباز شریف دوبارہ پھنس چکے ہیں اور ان کو پھنسانے والے انکے بڑے بھائی ہیں، سابق وزیراعظم نواز شریف نے امریکہ میں کچھ لوگوں سے رابطے کیے جس کی ریکارڈنگ پاکستان آگئی تاہم شہباز شریف کے بچانے والے ابھی بھی اپنے موقف پر قائم ہیں۔

(جاری ہے)

شیخ رشید نے درست کہا تھا کہ شہباز شریف اپنی غلطی کو سدھارنے کے لیے کوششیں کررہے ہیں اور نواز شریف نے ہی شہباز شریف کے راستے میں مشکلات پیدا کیں۔

جب کہ دوسری جانب سابق وزیراعظم کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے نواز شریف کے پیر کو دل کے آپریشن کی خبروں کی تر دید کی تو وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس برطانیہ سے کیوں نہیں بھجوائی جا رہیں؟ بظاہر نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس نہ بھیجنے کی ایک ہی وجہ ہے کہ برطانیہ میں ہونیوالے ٹسٹ پاکستان میں ہونیوالے میڈیکل ٹسٹ سے مختلف ہیں اور برطانوی ڈاکٹر نواز شریف کو شدید بیمار قرار دینے سے ہچکچا رہے ہیں۔

ہاس کا ایک مطلب یہ بھی ہے کہ پنجاب حکومت نے جو میڈیکل ٹیسٹ کروائے وہ مشکوک تھے، ان حالات میں پنجاب حکومت کو ایک انکوائری بٹھانی چاہیے جو محکمہ صحت، لیبارٹری اور ڈاکٹر صاحبان کی شریف خاندان سے ملی بھگت کے معاملے کا جائزہ لے اور عوام کے سامنے مکمل حقائق رکھے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات