راولپنڈی پولیس نے فرسٹ ائیر کی طالبہ سے زیادتی کرنے والے 2ملزمان کو گرفتار کرلیا

متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں مقدمہ درج

منگل 25 فروری 2020 23:34

راولپنڈی پولیس نے فرسٹ ائیر کی طالبہ سے زیادتی کرنے والے 2ملزمان کو ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2020ء) راولپنڈی پولیس نے فرسٹ ائیر کی طالبہ سے زیادتی کرنے والے 2ملزمان کو گرفتار کر کے متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

ایس پی پوٹھوہار ڈویژن سید علی کے مطابق واہ کینٹ کے علاقہ بستی میں فرسٹ ائیر کی طالبہ سے زیادتی کی اطلاع پر متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں تھانہ واہ کینٹ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس کے بعد پولیس نے 24 گھنٹے کے اندر رضوان اور ناصر نامی ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

متعلقہ عنوان :