صوبوں میں خصوصی اقتصادی زونزکے قیام کیلئے کام جاری ہے ‘ اسد عمر

ایم ایل ون چین سی پیک کاایک بڑامنصوبہ ہے جس سے ریلوے میں انقلاب آ جائیگا‘ وزیر منصوبہ بندی

بدھ 26 فروری 2020 11:51

صوبوں میں خصوصی اقتصادی زونزکے قیام کیلئے کام جاری ہے ‘ اسد عمر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2020ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی وترقی اسدعمرنے کہاہے کہ صوبوں میں خصوصی اقتصادی زونزکے قیام کیلئے کام جاری ہے ،ایم ایل ون چین پاکستان اقتصادی راہداری کاایک بڑامنصوبہ ہے جس سے ریلوے میں انقلاب آ جائے گا ۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرناچاہتے ہیں اورحکومت اس حوالے سے کام کررہی ہے۔

(جاری ہے)

حکومت صنعتی شعبے کے لئے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی خواہاں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی گروتھ کو بڑھانا ہے جس کے لئے معیشت کے پہیے کو اپنی پوری رفتار سے چلانے کے لئے سر گرمیاں کی جارہی ہیں۔ اسد عمر نے کہا کہ خصوصی اقتصادی زونزکے قیام کیلئے کام جاری ہے ،ایم ایل ون چین پاکستان اقتصادی راہداری کاایک بڑامنصوبہ ہے جس سے ریلوے میں انقلاب آ جائے گا اور ریل کے سفر میں کئی گھنٹے کی کمی ہو گی ۔