پاکستان میں کسی بھی موقع پر خود کو غیر محفوظ تصور نہیں کیا،کرس لین
پاکستان آئے ہوئے ایک ہفتہ ہو گیا ہے، اس ایک ہفتے میں بہت لطف اندوز ہوا ہوں، دو مرتبہ گولف بھی کھیلنے گیا، انٹرویو
بدھ 26 فروری 2020 13:45
(جاری ہے)
آسٹریلوی بلے باز نے کہا کہ وہ پاکستان پہلی مرتبہ آئے ہیں، اس لیے انہیں اندازہ نہیں تھا کہ انہیں کیا توقعات رکھنی چاہئیں لیکن یہاں اپنے بہت فینز دیکھے، ان کے ساتھ ملنا اور ان کا جوش دیکھ کر اچھا لگا، امید ہے کہ ان کی موجودگی میں مزید رنز کروں گا اور چھکے بھی ماروں گا، اس کی مجھے ضرورت بھی ہے۔
ٹیم کی شکستوں کے بارے میں کرس لین نے کہا کہ ٹورنامنٹ کا یہ سب حصہ ہے، اس وقت ہم ہارے ضرور ہیں لیکن انفرادی کارکردگی شاندار رہی ہیں، شاہین شاہ آفریدی اور محمد حفیظ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، ہمیں گروپ کی شکل میں جیت کے لیے کھیلنا ہو گا، ٹیم اچھا کھیل سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسٹیڈیم میں تماشائیوں کا رسپانس بھی اچھا ہے، بیس ہزار لوگ اسٹیدیم میں میچ دیکھنے کیلئے آئے، وہ ٹیم کو جیتتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں اور اس کے لیے میں مزید رنز کرنا چاہوں گا۔انہوںنے کہاکہ ہمیں صبر کا مظاہرہ کرنا ہو گا اور اعصاب پر قابو پانا ہو گا، پریشانی اور گھبراہٹ کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔کرس لین پی ایس ایل کے دوران کیے جانے والے انتظامات سے بہت مطمئن ہیں، پی سی بی نے جو کچھ کیا ہے وہ غیر معمولی ہے، پی سی بی نے کرکٹ کی واپسی کے لیے بہت کچھ کیا ہے، اس سے میں متاثر ہوا ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.