القدس بریگیڈ کا اسرائیل کے خلاف جاری کارروائی روکنے کا اعلان

اسلامی جہاد صہیونی دٴْشمن کو اس کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گی اور آئندہ بھی جارحیت کی صورت میں جواب دیتی رہے گی،بیان

بدھ 26 فروری 2020 14:35

غزہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2020ء) اسلامی جہاد کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ نے صہیونی ریاست کے خلاف جاری جوابی کارروائی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق سرایا القدس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی اور شام میں اسلامی جہاد کے مراکز پرصہیونی دشمن کی وحشیانہ بمباری کے جواب میں مناسب جواب دے دیا گیا ۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا کہ اسلامی جہاد صہیونی دٴْشمن کو اس کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گی اور آئندہ بھی جارحیت کی صورت میں جواب دیتی رہے گی۔خیال رہے کہ سوموار کے روز اسلامی جہاد نے سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں یہودی کالونیوں پر راکٹوں اور میزائلوں سے حملے کیے۔قبل ازیں اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں ایک فلسطینی شام میں اسلامی جہاد کے مجاھدین کو شہید کردیا تھا۔