میرے مداح میری اصل کامیابی ہیں، احسن خان

بدھ 26 فروری 2020 16:09

میرے مداح میری اصل کامیابی ہیں، احسن خان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2020ء) اداکار احسن خان نے کہا کہ ان کے مداح ہی ان کی اصل کامیابی ہیں۔ انہوںنے کہا کہ اداکار شائقین اور مداحوں کے بغیر کچھ بھی نہیں ہے اور وہ اپنی کامیابی کو خدا کے بعد اپنے مداحوں سے منسوب کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک سوال میں انہوں نے کہا کہ وہ فلم اور ٹٰی وی کو ایک ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں اور خود کو ٹی وی سے کبھی دور نہیں کرسکتے۔ احسن خان فلم ’’رہبرا‘‘ میں اداکارہ عائشہ عمر کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے، فلم رواں سال سینما کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :