بھارت میں مساجد کو جلانے کا سلسلہ نہ رک سکا

دارلحکومت نئی دہلی میں ایک اور مسجد کو شہید کردیا گیا

Usama Ch اسامہ چوہدری بدھ 26 فروری 2020 19:28

بھارت میں مساجد کو جلانے کا سلسلہ نہ رک سکا
نئی دہلی (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 26 فروری 2020) : بھارت میں مساجد کو جلانے کا سلسلہ نہ رک سکا، دارلحکومت نئی دہلی میں ایک اور مسجد کو شہید کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کی زمین مسلمانوں کے لیے تنگ کرنے کا بھارتی حکومت کا پروپیگینڈہ جاری ہے۔ ہمسایہ ملک میں مسلمانوں کا قتل عام کیا جاتا ہے اور انکے مقدس مقامات کی بھی توہین کی جاتی ہے۔

بھارت میں مساجد کو جلانے یا انکو گرانے کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔ اب یہ واقعہ بھارت کے دارلحکومت نئی دہلی میں پیش آیا ہے جہاں ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے ایک مسجد کو نزآتش کردیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں انتہا پسند ہندوؤں کے حملوں میں مزید شدت آگئی تھی۔ آر ایس ایس کے غنڈوں نے دہلی میں مساجد کو بھی شہید کرنا شروع کردیا تھا۔

(جاری ہے)

ہندوانتہا پسندوں نے اشوک نگر کی مسجد میں لاؤڈ اسپیکر اکھاڑ دیئے اور مینار پر بھارتی جھنڈے لہرا دیئے تھے۔ دہلی میں آر ایس ایس کے غنڈوں نے مسلمانوں کے گھروں کو بھی جلا کر راکھ کردیا تھا۔ اس حوالے سے مسلمانوں کو کہنا تھا کہ نئی دہلی پولیس نے انتہا پسند ہندوؤں کو روکنے کی بجائے ان کا ساتھ دیا۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ بھارت کے دوران دارالحکومت دہلی میدان جنگ بن گیا تھا۔ شمالی دہلی میں ہندو مسلم فسادات پھوٹ پڑے تھے۔ بجھن پورا میں شہریت کے متنازع کالے قانون کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان جھڑپیں ہوئی تھیں، مشتعل افراد نے گاڑیوں اور دوکانوں کو نذر آتش کر دیا، جھڑپوں کے دوران فائرنگ سے 11 افراد ہلاک جبکہ 150 سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے۔