سعودی شہزادہ طلال بن سعود بن عبدالعزیز انتقال کر گئے

نماز جنازہ دارالحکومت ریاض میں امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں ادا کی جائے گی

muhammad ali محمد علی جمعرات 27 فروری 2020 00:34

سعودی شہزادہ طلال بن سعود بن عبدالعزیز انتقال کر گئے
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 فروری2020ء) سعودی شہزادہ طلال بن سعود بن عبدالعزیز انتقال کر گئے، نماز جنازہ دارالحکومت ریاض میں امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں ادا کی جائے گی۔ خلیجی خبر رساں ادارے کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق سعودی شاہی خاندان کے اہم رکن، شہزادہ طلال بن سعود بن عبدالعزیز انتقال کر گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ شہزادہ طلال بن سعود بن عبدالعزیز کی نماز جنازہ بروز جمعرات کو ادا کی جائے گی۔

(جاری ہے)

مرحوم کی نماز جنازہ کی ادائیگی کیلئے دارالحکومت ریاض میں امام ترکی بن عبداللہ مسجد کا انتخاب کیا گیا ہے۔ شہزادہ طلال بن سعود بن عبدالعزیز کے انتقال کے بعد متحدہ عرب امارات کے کے نائب صدر اور وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم، ابوظہبی کے شیخ خلیفہ بن زید النہیان اور دیگر نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے نام پیغام میں تعزیت کی اور گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ شہزادہ طلال بن سعود بن عبدالعزیز کی نماز جنازہ میں سعودی عرب کی اعلی شخصیات شرکت کریں گی۔