پاکستان نیشنل ہارٹ ایسو سی ایشن کی گورنمنٹ سے تمباکو پروڈکٹس پر ٹیکس بڑھانے کی پرزور اپیل
سستا تمباکو بیچنے کی وجہ سے پاکستان میں شرح اموات میں اضافہ ہوا ہے ،ایک سال ایک لاکھ 66 ہزار افراد صرف دل کے امراض کے باعث موت کا شکار ہو رہے ہیں،دل کی بیماریوں کا علاج کافی مہنگا ہے جسے غریب اور متوست طبقہ برداشت نہیں کر سکتا، رہنمائوں کی پریس کانفرنس
جمعرات 27 فروری 2020 16:17
(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ پاکستان میں 37 فیصد آبادی تمباکو نوشی کی لت میںمبتلا ہے۔
انہوںنے کہاکہ اموات کی شرح میں اضافہ سگریٹ نوشی بنیادی سبب ہے ،پاکستان،ایشیا میں سب سے سستا تمباکو بیچنے والا ملک ہے۔ انہوںنے گورنمنٹ سے تمباکو پروڈکٹس پر ٹیکس بڑھانے کی پرزور اپیل کرتے ہوئے کہاکہ تمباکو پروڈکٹس کی قیمتوں کے حوالے سے پاکستان سب سے سستا تمباکو بیچنے والا ملک ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کی 37فیصد آبادی تمباکو نوشی کی لت میں مبتلا ہے جو انتہائی الارمنگ ہے۔ سیکرٹری جنرل پناہ ثناء اللہ گھمن نے کہاکہ دل کی بیماریوں کا علاج کافی مہنگا ہے جسے غریب اور متوست طبقہ برداشت نہیں کر سکتا۔جنرل سیکرٹری پناہ ثنا اللہ گھمن نے کہاکہ تمبا کو کا خطرناک ترین پہلو ملک پر پڑنے والا صحت کے مسائل کا بوجھ ہے جو ایک سو 43 ارب روپے ہے۔انہوںنے کہاکہ تمباکو مصنوعات سے حاصل ہونے والی آمدنی 90 ارب روپے ہے اسطرح قومی خزانے کو نقصان کا سامنا ہے، تمباکو کمپنیاں اپنی مارکیٹ کو وسیع کرنے کے لیے اس وقت کم عمر افراد اور خواتین کو اپنا ہدف بنارہی ہیں ۔انہوںنے کہاکہ حکومت نے تمباکو ٹیکس اصلاحات میں تھررڈ ٹیئر متعارف کروایا تو ریونیو کی مد میں 3سالوں میں 154ارب کا نقصان ہوا۔ مشترکہ قرار داد میں کہاگیاکہ تمباکو نوشی کے استعمال پر قابو پانے کے لیے سگریٹ پر ٹیکس بڑھا یا جا ئے ،تمباکو انڈسٹری کو بند ہو نا چاہئے سپریم.کورٹ سے بھی رجوع کیا جا ئے گا۔مزید قومی خبریں
-
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے،خواجہ آصف
-
پاک-چین دوستی نے ہر امتحان کا سامنا کیا ہے، ہمارے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، وزیراعظم
-
وزیراعلیٰ بلوچستان کا سینئر صحافی عبدالستار کاکڑ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
-
وزی اعلیٰ بلوچستان سے ورلڈ فوڈ پروگرام پاکستان کی کنٹری ڈائریکٹر انیتا ہرش کی ملاقات
-
درگاہ لعل شہباز قلندر کے منیجر اوقاف عہدے سے ہٹا دیے گئے
-
شرجیل میمن کی کراچی پریس کلب آمد ، صحافیوں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
-
ایس ایچ او کے فارم ہاؤس اور پٹرول پمپ پر چھاپہ، ایرانی ڈیزل برآمد
-
سندھ میں ریبیز سے 35 اموات، محکمہ صحت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان
-
نالے کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے خاکروب جاں بحق
-
پنجاب میں 40 پرائمری سٹروک سینٹرز مکمل فعال، 336مریضوں کی جانیں بچائی گئیں‘ عظمیٰ بخاری
-
سرگودھا کے ٹریفک حادثات میں دو بھائی اور لوڈر رکشہ ڈرائیور جاں بحق
-
ہڈیارہ میں 23 سالہ لڑکی نے زہریلی کھا کر خودکشی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.