پولیس کی ہفتہ وار مہم جاری ، سماجی برائیوں میں ملوث ملزمان کے خلاف گرینڈ آپریشن میں 18 ملزمان گرفتار کر لیے گئے

جمعرات 27 فروری 2020 18:16

سکھر۔27فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2020ء) ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں کی ہدایت پر پولیس کی ہفتہ وار مہم جاری ہے، پولیس ترجمان کیمطابق سماجی برآئیوں میں ملوث ملزمان کے خلاف گرینڈ آپریشن میں جواری شراب منشیات فروشوں سمیت 18 ملزمان گرفتار چرس، شراب، گٹکا مین پڑی مضر صحت چھالیہ برآمد ، سنگرار پولیس کی حدود میں کاروائی ملزم امجد علی جونیجو گرفتار شراب کی بوتلیں برآمد مقدمہ درج ، کینٹ پولیس کی دوران گشت مغفی اطلاع پہ علاقے میں کاروائی ملزم اظہر علی گرفتار مقدمہ درج،گرفتار ملزم کے قبضے سے شراب کی بوتلیں برآمد مقدمہ درج،آباد پولیس کی دوران اسنیپ چیکنگ کاروائی منشیات فروش اسمت اللہ اچکزئی پٹھان گرفتار،گرفتار ملزم کے قبضے سے 2000 گرام چرس برآمد مقدمہ درج ، تھانہ راؤ شفیع اللہ پولیس نے اطلاع پہ کاروائی منشیات فروش امجد علی شیخ گرفتار منشیات و چرس برآمد کر لیں، ایک د وسری کاروائی کے دوران شراب فروش محمد رضوان کو گرفتار کر لیا گیا ملزم کے قبضے سے شراب کی بوتلیں برآمد مقدمہ درج، پنوعاقل پولیس کی حدود میں کاروائی، ملزم یامین جلالی گرفتار،گرفتار ملزم کے قبضے سے پان پراگ گٹکا برآمد مقدمہ درج، کندھرا پولیس کی علاقے میں کاروائی شراب فروش ھادی بخش شیخ گرفتار مقدمہ درج، سائیٹ پولیس کی دوران ناکہ بندی کاروائی دو موٹرسائیکل چالان کردیے گئے ، روہڑی پولیس کی اطلاع پہ اچہیوں قبیوں کے قریب کاروائی، ملزم لطیف ڈنو میرانی گرفتار ،گرفتار ملزم کے قبضے سے پان پراگ گٹکا و دیگر مضر صحت چھالیہ برآمد مقدمہ درج، نیوپنڈ پولیس کی اطلاع پہ علاقے میں کاروائیاں گٹکہ و شراب فروش سمیت دو ملزمان گرفتار، مقدمات درج ، ملزمان میں شکیل اور شبیر چاچڑ شامل ہیں، جھانگڑو پولیس کی اطلاع پرکاروائی ملزم عطاء اللہ راجپوت گرفتار ، ایئرپورٹ پولیس کی اطلاع پہ بچل شا? کے علاقے میں کاروائی تین ملزمان گرفتار شراب کی بوتلیں منشیات برآمد مقدمہ درج ،گرفتار ملزمان میں امید، منصور اور ودیش کمار شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :