وسائل پر قبضے کیلئے پختونوں مارا گیا،کرپشن کے جھوٹے الزامات لگائے گئے،ایمل ولی خان
پختونوں کو بدظن کرنے کیلئے قیادت پر کرپشن کے الزامات لگائے گئے،ہم فخر سے کہہ سکتے ہیں سات سالوں میں اے این پی کے کسی رہنماء پر کرپشن کا ایک کیس نہیں بنا،عورتوں پر بڑی ذمہ داری ہے، انہیں بھی اپنی آنیوالی نسلوں کو اپنے وسائل پر اختیار کا شعور دینا ہوگا،صدر عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا
جمعرات 27 فروری 2020 20:22
(جاری ہے)
باچاخان مرکز پشاور میں خواتین کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ایمل ولی خان نے کہا کہ عورتوں کو ہر میدان میں خودمختار بنانے سے ہی معاشرہ ترقی کرے گا، ہماری قوم کا 50فیصد حصہ خواتین پر مشتمل ہیں ان کے بغیر آزادی، تعلیم، اقتصاد اور سیاست سمیت ہر شعبہ ادھورا ہے۔
خدائی خدمتگار تحریک سے لے کر آج تک خواتین ہر میدان میں ثابت کرچکی ہیں کہ وہ مردوں کے شانہ بہ شانہ ہر میدان میں کھڑی رہیں گی، حالات چاہے جتنے بھی سخت ہو، وہ ہر کھٹن مرحلے کا سامنا خندہ پیشانی سے کررہی ہیں۔ خدائی خدمتگار تحریک میں عورتوں کے کردار کو فراموش نہیں کیا جاسکتا کیونکہ باچاخان مرد اور عورت کی تفریق پر یقین نہیں رکھتے او رآج ان کے پیروکار بھی اسی فلسفے پر عمل پیرا ہیں۔اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے کہا کہ12اگست 1948ء کو جب بابڑہ میں گولیاں برسائی جارہی تھیں تو اس وقت بھی خان عبدالولی خان کی زوجہ تاجو بی بی دیگر پشتون خواتین کے ساتھ ملکر مرہم پٹی کرنے میں مصروف تھیں۔ اسکے بعد جب پشتون لیڈرشپ کو گرفتار کیا گیا تو بیگم نسیم ولی خان نے سیاسی میدان میں قدم رکھا اور پورے صوبے کے پشتونوں کی قیادت کی۔ آج بھی اگر دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی گئی تو اس میں خواتین صف اول میں کھڑی نظر آئیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبرپختونخوا کی عورتیں مردوں کے ساتھ کھڑی رہی ہیں، یہی وجہ ہے کہ جب شہید امن بشیر بلور کو شہید کیا گیا تو ان کی زوجہ محترمہ نے وصیت کے مطابق چہرہ دیکھنے سے پہلے پوچھ لیا کہ پہلے انہیں بتایا جائے کہ بشیر بلور شہید کو کہیں پیٹھ پر گولی تو نہیں ماری گئی، اسی حوصلے کو سلام پیش کرنے کیلئے آج باچاخان مرکز میں پورے صوبے کے خواتین کو اکھٹا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ پشاور میں ہارون بلور کو شہید کیا گیا تو انکے مشن کو آج بھی ثمرہارون بلور آگے لے کر سیاسی میدان میں کھڑی ہیں۔ ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی اس جنگ میں عورتوں کو نشانہ بنایا گیا، ڈاکٹر گلالئی کو بھی اسلئے نشانہ بنایا گیا کہ وہ اسفندیارولی خان کی بہن تھیں۔ آج بھی ہماری عورتوں کے حوصلے بلند ہیں اور ہمیں فخر ہیں کہ خدائی خدمتگار تحریک کا تسلسل جاری ہے۔ یہی وجہ ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی جنس کی بنیاد پر سیاست پر یقین نہیں رکھتی اور آج بھی پارٹی کے اندر خواتین کا الگ ونگ نہیں۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.