پمز ہسپتال میں کرونا وائرس کا مریض آنے کے بعد ڈاکٹرز ، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف کو اپنی فکر لاحق ہوگئی،

حکومت سے ماسک اور مخصوص لباس طلب کرلئے

جمعرات 27 فروری 2020 22:10

پمز ہسپتال میں کرونا وائرس کا مریض آنے کے بعد ڈاکٹرز ، نرسز اور پیرا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2020ء) وزارت قومی صحت کے مشیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی کرونا وائرس کے تمام تر دعوے صرف نعروں کی حد تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں وفاق کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز نرسز و پیرا میڈیکل سٹاف کو کرونا وائرس کے حوالے سے ماسک اور مخصوص ڈرہینگ مہیا کرنے کی وجہ سے وائرس کا سٹاف پر اثر انداز ہونے کا قومی امکان پیدا ہوگیا ہے اس حوالے سے پمز کے ڈاکٹروں نے باقاعدہ ویڈیو پیغام بھی جاری کردیا ہے پمز ہسپتال میں کرونا وائرس کا مریض آنے کے بعد ڈاکٹرز ، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف کو اپنی فکر لاحق ہوگئی ہے اس حوالے سے ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن ( وائی ڈی اے ) نے باقاعدہ ویڈیو پیغام جاری کردیا ہے جس میں حکومت سے یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ کرونا وائرس کے متوقع مریض آنے کے بعد انہوں نے انتظامیہ سے احتیاطی تدابیر کے تحت گزشتہ پانچ روز سے ماسک اور مخصوص لباس طلب کرلی ہے لیکن تاحال وہ فراہم نہیں کی گئی ہے جس سے دوران علاج سٹاف کو اس مرض کے لگنے کا خدشہ ہے