راجن پور، 16مارچ سے شروع ہونے والی پانچ روزہ پولیو مہم کے دوران 4لاکھ 38ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کی ویکسین پلائی جائیگی، ڈپٹی کمشنر

ہفتہ 29 فروری 2020 15:53

راجن پور، 16مارچ سے شروع ہونے والی پانچ روزہ پولیو مہم کے دوران 4لاکھ ..
راجن پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 فروری2020ء) ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے کہا ہے کہ 16مارچ سے شروع ہونے والی پانچ روزہ پولیو مہم کے دوران 4لاکھ 38ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کی ویکسین پلائی جائیگی، ضلع راجن پور کے داخلی و خارجی راستوں ، ٹرائی بارڈر ایریا اور دربار فرید پر پولیو کی ٹیمیں 24گھنٹے موجود ہونی چائیں،پولیو مہم کی بھر پور آگاہی کے لئے واک کا اہتمام کیا جائے اور جمعہ نماز کے خطبہ کے دوران اعلانات کرائے جائیں،کوئی بچہ قطرے پینے سے رہ نہ جائے۔

(جاری ہے)

یہ باتیں انہوں نے پولیو مہم کے انتظامات بارے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیو مہم ایک قومی فریضہ ہے، محکمہ صحت کی ٹیمیں اس فریضہ کو احسن طریقہ سے سر انجام دیں، سستی اور کوتاہی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ہمارا ضلع پولیو فری ہے اور پولیو فری رہنا چاہئے۔ اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اس مہم کے دوران 1161ٹیمیں کام کریں گی۔اجلاس میں چیف آفیسر ہیلتھ اتھارٹی راجن پور ڈاکٹر محبت علی ،ڈی ایچ اورز اور ڈپٹی ڈی ایچ اوز کے علاوہ یونیسف اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے نمائندگان نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :