سی ٹی او کیپٹن(ر)سید حماد عابدکا لاہور ہائیکورٹ کا دورہ، بار الیکشن کیلئے کئے جانے والے ٹریفک انتظامات کا جائزلیا

ہفتہ 29 فروری 2020 16:16

سی ٹی او کیپٹن(ر)سید حماد عابدکا لاہور ہائیکورٹ کا دورہ، بار الیکشن ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 فروری2020ء) چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور کیپٹن(ر)سید حماد عابد نے لاہور ہائی کورٹ کا دورہ کیا۔سی ٹی اونے بار کے الیکشن کے موقع پر ٹریفک کے لئے کئے جانے والے انتظامات کا جائزلیا۔سی ٹی او سید حماد عابد نے ڈائیورشن پوائنٹس پر وارڈنز کو بریف کیا۔

(جاری ہے)

سی ٹی او نے پارکنگ پوائنٹس کا جائزہ لیا اور وارڈنز کو رانگ پارکنگ کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی، سی ٹی او کی ڈی ایس پیز کو ہدایت کی کہ شہریوں اور وکلا برادری کو ٹریفک کا کوئی مسلہ درپیش نہیں آنا چاہیے۔

سی ٹی او لاہور نے بار عہدیداروں سے ملاقات بھی کی۔اس موقع پر سی ٹی او کیپٹن (ر) سید حماد عابد کا کہنا تھا کہ وکلا برادری ہمارے معاشرے کا ایک اہم طبقہ ہے۔ لاہور ہائی کورٹ بار الیکشن کے موقع پر وکلا اور شہریوں کیلئے بہترین ٹریفک انتظامات کیے گئے ہیں۔شہریوں کوراستہ ایپ اور راستہ ایف ایم کے ذریعے لمحہ بہ لمحہ آگاہ رکھا جا رہا ہے۔