افغان صدر امن معاہدے کی اہم شرط سے پیچھے ہٹ گئے

طالبان کے 5 ہزار قیدیوں کی رہائی کا کوئی وعدہ نہیں کیا،افغان صدر اشرف غنی

اتوار 1 مارچ 2020 16:15

افغان صدر امن معاہدے کی اہم شرط سے پیچھے ہٹ گئے
کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2020ء) امریکا طالبان امن معاہدے کی اہم شرط سے پیچھے ہٹ گئے اور کہا ہے کہ طالبان کے 5 ہزار قیدیوں کی رہائی کا کوئی وعدہ نہیں کیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے کہاکہ پانچ ہزار طالبان قیدیوں کی رہائی کا معاملہ انٹر افغان مذاکرات کے ایجنڈے میں شامل کیا جاسکتا ہے، افغانستان میں 7 روزہ جزوی جنگ بندی مکمل جنگ بندی کے مقصد کے حصول تک جاری رہے گی۔

کابل میں پریس کانفرنس میں اشرف غنی نے کہا کہ طالبان قیدیوں کی رہائی کا معاملہ مذاکرات کی پیشگی شرط نہیں بن سکتا۔انہوں نے کہا کہ امریکا قیدیوں کی رہائی میں مدد فراہم کر رہا ہے، لیکن اس پر فیصلے کا اختیار افغان حکومت کا ہے۔اشرف غنی نے کہا کہ انٹر افغان مذاکرات کیلئے اگلے 9 دنوں میں مذاکراتی ٹیم تشکیل دے دی جائے گی۔