]قلات میں سستا بازار کا انعقاد، خریداروں کا رش

اتوار 1 مارچ 2020 22:25

ٰقلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مارچ2020ء)قلات میں سستا بازار کا انعقاد، خریداروں کا رش، ڈپٹی کمشنر شیہک بلوچ اسسٹنٹ کمشنر زاہد حمید لانگو کا سستا بازار کا دورہ، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر شیہک بلوچ نے اے سی زاہد لانگو کے ہمراہ سستا بازار کا دورہ کیا دورے کے موقع پر انہوں نے سستا بازار میں ریڑی بان اور عوام کے مسائل سنے سستابازار میں لوگوں کاخرید فروخت کے دوران انتہائی رش تھا خریداروں کارجحان بھی زیادہ دیکھنے کو ملا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شیہک بلوچ و اے سی زاہد لانگو کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ سستے بازار کے قیام کق مقصد یہاں کے عوام کو ریلیف دینا ہے سستابازار عام مارکیٹ سے اشیا خوردنی رعایتی قیمت پردستاب ہیں عوام استفادہ حاصل کریں انہوں نے مزیدکہاکہ کسی کوبھی خودساختہ گران فروشی اور حفظان کے اصولوی کی خلاف ورزی نہیں کرنے دینگے دوکاندار ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دی گئی نرخ نامہ پرعمل کرکے عوام کو ریلیف فراہم کریں بصورت دیگر ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔