ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایات پر پولیس افسران و تھانہ دینہ کی مختلف مقدمات میں کارروائیاں،چار ملزمان گرفتار کیے،40لاکھ کا مال مسروقہ برآمد کیاگیا

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 2 مارچ 2020 17:45

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایات پر پولیس افسران و تھانہ دینہ کی مختلف ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مارچ2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم رانا عمر فاروق کی خصوصی ہدایت پر سلیم اکبر ڈی ایس پی صدر سرکل ، انسپکٹر محمد آصف ایس ایچ او تھانہ دینہ اور محمد آصف انچارج پولیس چوکی سٹی دینہ نے تھانہ دینہ کے مختلف مقدمات جن میں رابرری ، سرقہ بالجبراور کار چوری کے کل 6مقدمات میں4کس ملزمان کو دن رات کی محنت اور جانفشانی اور جدید سائیفیکٹ طریقوں کو بروئے کا ر لاتے ہوئے گرفتار کر لیا ۔

جن سے تقریباً44لاکھ سے زائد کا مال مسرقہ برآمد ہوا مزید گرفتاریوں کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔تفصیل مقدمات مقدمہ نمبر 63مورخہ 08-2-2020بجرم 392ت پ تھانہ دینہ مقدمہ نمبر 79مورخہ 21-02-2020بجرم 392/411ت پ تھانہ دینہ ملزمان ،عامر جہانگیر ولد جہانگیر خان سکنہ راولپنڈی 2۔

(جاری ہے)

محمد شہباز ولد محمد رفیق سکنہ راولپنڈی 3۔ محمد نقاش ولد محمد عید سکنہ راولپنڈی برآمدگی :2عدد پسٹل 30بور معہ 10ضرب روند ، کیش نقدی 4لاکھ روپے مال مسروقہ 1۔

    مقدمہ نمبر 49مورخہ02.02.20بجرم 381-Aت پ تھانہ دینہ     برآمدہ کار از قسم XLI2۔    مقدمہ نمبر 69مورخہ 14.02.20بجرم 381-A ت پ تھانہ دینہ برآمدہ فورڈڈالہ 3۔مقدمہ نمبر 88مورخہ25.02.20بجرم 381-Aت پ تھانہ دینہ برآمدہ کار ہنڈا CIVIC4۔ مقدمہ نمبر 17مورخہ 12-01-2020بجرم 457/380ت پ تھانہ دینہ برآمدہ LEDملزم آصف نعیم ولد شوکت علی قوم راجپوت ساکن بوکن ڈومیلی تحصیل سوہاوہ ضلع جہلمکل مالیتی تقریبا ً 40لاکھ روپے کا مال مسروقہ بر آمد ہوا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے آج مندرجہ بالامقدمات میں سرقہ شدہ مال ریکور ہونے پر گاڑیوں کی چابیاں اصل مالکان کے حوالے کیں ۔ جس پر مالکان کی جانب سے ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر جہلم کا شکریہ ادا کیا گیا اور خراج تحسین پیش کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :