پولیس چوکی کینٹ، تھانہ سٹی کی پتنگ فروشوں کیخلاف بڑی کارروائیاں

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 2 مارچ 2020 17:47

پولیس چوکی کینٹ، تھانہ سٹی کی پتنگ فروشوں کیخلاف بڑی کارروائیاں
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مارچ2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) جہلم پولیس چوکی کینٹ کی پتنگ فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی، تفصیلات کے مطابق کینٹ چوکی پولیس کی پتنگ فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی میں انچارج پولیس چوکی کینٹ اسسٹنٹ سب انسپکٹر عمران حسین نے کاروائی کرتے ہوئے پتنگ فروش شہروز شبیر سکنہ جہلم سے سو عدد پتنگیں اور بھاری مقدار میں کیمیکل ڈوریں برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا جبکہ تھانہ سٹی کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد ساجد نے کاروائی کرتے ہوئے پتنگ فروش جہانزیب خان سکنہ جہلم سے پچاس عدد پتنگیں اوربھاری مقدار میں کیمیکل ڈوریں برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :