حکومت سندھ کا گندم کی فی من قیمت 1400 روپے فی من مقرر کرنے کا فیصلہ

پیر 2 مارچ 2020 17:58

حکومت سندھ کا گندم کی فی من قیمت 1400 روپے فی من مقرر کرنے کا فیصلہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2020ء) سندھ حکومت نے گندم کی امدادی قیمت کا تعین کرلیا ہے۔ گندم کی فی من قیمت 1400 روپے فی من مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حتمی فیصلہ آج( منگل) کو سندھ کابینہ کے اجلاس میں کیا جائے گا۔ زرائع کے مطابق سندھ کے کاشتکاروں کی صوبائی حکومت کی جانب سے خوشی کی خبر ہے ۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سندھ حکومت نے گندم کی فی من امدادی قیمت 1400 روپے مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

رواں سال سندھ حکومت 14لاکھ ٹن گندم کسانوں سیخریدے گی ۔گندم کی امدادی قیمت کا حتمی فیصلہ آج (منگل) سندھ کابینہ اجلاس میں ہوگا۔ گندم باردانے کی خریداری کیلئے ٹینڈربھی جاری کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کی رواں سال گندم بار دانے پر ہر ضلع کیلیے الگ کوڈ لگایاجائے گا۔ ہر ضلع کیلیے مخصوص بار دانہ کسی دوسرے ضلع میں استعمال نہیں ہوسکے گا۔

متعلقہ عنوان :