فوڈ اتھارٹی سرگودھاکی کاروائی،ملاوٹ شدہ دودہ کی فروخت پر3ڈیریز سیل

منگل 3 مارچ 2020 16:55

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مارچ2020ء) فوڈ اتھارٹی سرگودہا کی ملاوٹ شدہ اورغیر معیاری ، مضرِ صحت اشیاء تیار اور فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی جاری ۔تفصیلات کے مطابق فوڈ اتھارٹی سرگودہاکی ٹیموںنے گزشتہ روز آئس فیکٹریوں، ڈیری شاپس، سٹورز اور گرائنڈنگ یونٹس کی چیکنگ کی ۔ ناقص انتظامات پر 6 یونٹس کو سیل کرتے ہوئے 1700جعلی لیبلز، 12من ناقص دودھ،چِلر، 2 فریزر اور 2 سپریٹر مشینیں برآمدکیں۔

(جاری ہے)

ڈیری سیفٹی ٹیموں نے موقع پر کیے گئے ٹیسٹ میں ملاوٹ ثابت ہونے پر المکہ ڈیری، نفیس ڈیری اور اے ایم ڈیری کو سیل کر دیا ۔اسی طرح زنگ آلود آئس بلاکس میں جعلی دودھ سٹور کرنے پرنثار شاہ آئس فیکٹری کو سربمہر کیا گیا۔مزید برآں سیمپلز فیل ہونے اور معروف برانڈز کی جعلی لیبلنگ کرنے پر کلیئر واٹرفلٹریشن یونٹ جبکہ کیمیکلز،کھلے رنگوں اور چاولوں کے چھلکوں سے ملاوٹی مصالحہ جات تیار کرنے پر محمد سعید گرائنڈنگ یونٹ کو سیل کردیا گیا۔