شکرگڑھ، زراعت کی ترقی ہی سے ملک کی خوشحالی وابستہ ہے، اے ڈی سی نارووال

منگل 3 مارچ 2020 17:02

شکرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مارچ2020ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نارووال محمد حنیف نے کہا ہے کہ زراعت کی ترقی ہی سے ملک کی خوشحالی وابستہ ہے ،حکو مت کسانوں کی معا شی صورتحال کو بہتر بنا نے کے ساتھ ساتھ فصلو ں کے بہتر معا و ضے کی ادائیگی ، ملا و ٹ سے پاک معیا ری کھادوں اور معیا ری بیج کی فراہمی کے لیے تما م ضروری اقدامات کر رہی ہیں ، جس سے فصلوں کی پیداوار میں بھرپور اضا فہ ہو گا اور کاشتکار خو شحا ل ہو گا، جعلی کھاد و ادویا ت کا کاروبا ر کر نے وا لے ملک و قو م کے دشمن ہیں جو کسی رعا یت کے مستحق نہیں اور ایسے افراد کے خلا ف کارروائی بلا امتیا ز جا ری رکھی جا ئے۔

انہو ں نے یہ بات آج کمیٹی رو م میں ڈسٹرکٹ ایڈ وا ئزری و ٹاسک فورس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کہی جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع )نارووال تنو یر احمد کے علاوہ اسسٹنٹ ڈائر یکٹر زپلا نٹ پر وٹیکشن اللہ رکھا ساجد،اسسٹنٹ ڈا ئر یکٹر ززراعت ملک محمد علی ،محمد عارف ،ڈی ایف سی ریا ض احمد خاں کے علا وہ محکمہ فو ڈ ،لا ئیو سٹا ک ،نما ئند ہ کا شتکا ران ودیگر افسران نے شر کت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اے ڈپٹی کمشنر نا رووال نے کا شتکاروں کی سفارشات اور مسا ئل کو سنا اور انہیں حکومت کی طر ف سے جلداز جلد حل کر نے کی یقین دہا نی کر ائی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت نے اے ڈی سی جی کو بتایا ڈپٹی کمشنر کی خصو صی ہدا یت پر ضلع بھر میں وزیر اعلی پنجا ب کی زرعی ٹا سک فورس کے تحت جعلی کھادوں و زرعی ادویا ت اور اوورچارجنگ کے حوا لے سے مہم کا میا بی سے جا ری ہے اور ڈی سی نا رووال کی زیر نگرا نی جا ری مہم کے تحت جعلی زرعی ادویا ت و کھادو ں کا کاروبا رکر نے والوں کی بیخ کنی کے لیے محکمہ زراعت زیر و ٹا لڑنس پا لیسی پر عمل پیر ا ہے اور اس کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :