بہاریہ مونگ کی کاشت مارچ کے مہینے میں مکمل کرنے کی ہدایت

بدھ 4 مارچ 2020 19:14

ملتان ۔04مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مارچ2020ء) کاشتکاربہاریہ مونگ کی زیادہ پیداوار حاصل کرنے کیلئے ا س کی کاشت مارچ کے مہینے میں مکمل کریں۔ترجمان محکمہ زراعت کے مطابق بہاریہ مونگ کی کاشت سے زمین کی زرخیزی میں اضافہ ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

کاشتکار آبپاش علاقوں میں مونگ کی ترقی دادہ اقسام نیاب مونگ 2006، نیاب مونگ 2011، ازری مونگ 2006، نیاب مونگ 2006، بہاولپور مونگ 2017، ازری مونگ 2018 اور پی آر آئی مونگ 2018جبکہ بارانی علاقوں میں چکوال مونگ 6 کاشت کریں۔ شرح بیج10سے 12کلو گرام فی ایکڑ استعمال کریں اور بذریعہ ڈرل ایک فٹ کے فاصلہ پر قطاروں میں کاشت کریں۔ کاشتکار کم پانی والے علاقوں میں بہاریہ مونگ کے زیر کاشت رقبے میں اضافہ کریں۔

متعلقہ عنوان :