کرونا وائرس سے بچاؤ ہماری ذمہ داری ہے جس کے لیے ہمیں تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہوگا،راجہ شیراز اکبر

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 4 مارچ 2020 18:41

کرونا وائرس سے بچاؤ ہماری ذمہ داری ہے جس کے لیے ہمیں تمام احتیاطی تدابیر ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 مارچ2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) کرونا وائرس سے بچاؤ ہماری ذمہ داری ہے جس کے لیے ہمیں تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہوگا ان خیالات کا اظہار کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کے صدر راجہ شیراز اکبر نے میجر اکرم شہید نشان حیدر پارک کے باہر عوام میں کرونا وائر س سے بچاؤ کیلئے ہزاروں کی تعداد میں مفت ماسک اور آگاہی پمفلٹ تقسیم کرنے کے بعد عوام کے ایک بہت بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)



اس موقع پر ڈرگ انسپکٹر چوہدری نصیر احمد،جنرل سیکرٹری شیخ عبدالوحید،فنانس سیکرٹری معین سعید بٹ کے علاوہ ایسوسی ایشن کے تمام عہدیداران و ممبران موجود تھے اس موقع پر عوام کو کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں جس سے لوگوں پر خوشی کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :