حسین نواز کی نوازشریف کی صحت کے لئے قوم سے دعا کی اپیل

میری درخواست ہے کہ آپ سب میرے والد کی صحت یابی کے لئے دعا کریں، شک کرنے والے بعد میں مافیاں مانگیں گے، حسین نواز

Khurram Aniq خُرم انیق جمعرات 5 مارچ 2020 10:41

حسین نواز کی نوازشریف کی صحت کے لئے قوم سے دعا کی اپیل
لندن(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-05مارچ2020ء) نوازشریف کے بیٹے حسین نواز نے قوم سے اپیل کی ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ ان کے والد کی طبیعت شدید خراب ہے، قوم سے درخواست ہے کہ ان کی صحت یابی کے لئے دعا کریں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں لوگوں نے میری والدہ کی بیماری پر بھی سیاست کی اور ان کی وفات کے بعد وہ چپ ہو گئے تھے، وہی لوگ اب میرے والد کی بیماری پر بھی سیاست کر رہے ہیں۔

لہذا میری قوم سے گزارش ہے کہ میرے والد کی طبیعت ناساز ہے جس کی وجہ سے وہ زیر علاج ہیں، میری آپ سب سے درخواست ہے کہ ان کی صحت یابی کے لئے دعا کریں۔  حسین نواز نے یہ بات لندن میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی ۔یاد رہے کہ اس وقت نوازشریف سمیت مسلم لیگ ن کے قیادت لندن میں موجود ہے۔

(جاری ہے)

بیماری کی وجہ سے لندن جانے والے نوازشریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست کو پنجاب حکومت نہ یہ کہہ کر مسترد کر دیا ہے کہ نوازشریف کی پیش کردہ رپورٹس جعلی ہیں اس لئے وہ وطن واپس آئیں اور اپنی سزا مکمل کریں۔

درخواست مسترد ہونے کے بعد ابھی تک مسلم لیگ ن کے تاحیا ت قائد کی جانب سے وطن واپسی کے حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیںآ یا۔ نوازشریف کے ساتھ ان کے بھائی اور مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف بھی لندن میں موجود ہیں او ر کہا جا رہا تھا کہ ممکن ہے کہ وہ وطن واپسی کر لیں اور مسلم لیگ ن کی سیاسی بھاگ دوڑ دیکھیں گے۔لیکن ابھی تک کسی کی جانب سے وطن واپسی کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

اسی دوران لندن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان کے سابق وزیراعظم نوازشریف کے بیٹے حسین نواز نے قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ نوازشریف کی صحت یابی کے لئے دعا کریں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں لوگوں نے میری والدہ کی بیماری پر بھی سیاست کی اور ان کی وفات کے بعد وہ چپ ہو گئے تھے، وہی لوگ اب میرے والد کی بیماری پر بھی سیاست کر رہے ہیں۔لہذا میری قوم سے گزارش ہے کہ میرے والد کی طبیعت ناساز ہے جس کی وجہ سے وہ زیر علاج ہیں، میری آپ سب سے درخواست ہے کہ ان کی صحت یابی کے لئے دعا کریں۔