کورونا وائرس کے سبب دنیا بھر کے 13 ملکوں میں اسکول بند

کورو نا وائر س نے دنیا بھر کے 29 کروڑ بچوں کو اسکول جانے سے روک دیا ہے،یونیسیکو

جمعرات 5 مارچ 2020 13:36

کورونا وائرس کے سبب دنیا بھر کے 13 ملکوں میں اسکول بند
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2020ء) کورونا وائرس کے سبب دنیا بھر کے 13 ملکوں میں اسکول بند کردیئے گئے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو نے بتایاکہ کورونا وائرس کے سبب دنیا بھر کے 13 ملکوں میں اسکول بند کردیئے گئے ۔

(جاری ہے)

ایک محتاط اندازے کے مطابق کورو نا وائر س نے دنیا بھر کے 29 کروڑ بچوں کو اسکول جانے سے روک دیا ہے۔ذرائع کے مطابق کورونا وائرس 80 سے زائد ملکوں تک پھیل چکا ہے اور اس سے دنیا بھر میں 3 ہزار 285 افراد ہلاک اور 95 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔