ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایات پر پولیس افسران جمعتہ المبارک کے دن مساجد میں کھلی کچہریاں لگائینگے

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 5 مارچ 2020 18:41

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایات پر پولیس افسران جمعتہ المبارک کے ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مارچ2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عمر فاروق کی ہدایات پر پولیس عوام رابطہ مہم کے حوالے جہلم پولیس کے افسران مختلف علاقوں کی مساجد جمعتہ المبارک کے دن کھلی کچہریاں لگائینگے جس میں عوام کے مسائل سن کر انہیں حل کرنے کے احکامات جاری کیے جائینگے۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق ڈی ایس پی ایس ڈی پی او ہیڈ کوارٹرز سٹی سرکل صابر حسین مرکزی دارالعلوم اہلسنت جہلم،ڈی ایس پی ایس ڈی پی او صدر سرکل سلیم اکبر جامع مسجد آمنہ بی بی ویسٹ کالونی جہلم،ڈی ایس پی ایس ڈی پی او پنڈدادنخان سرکل سلیم خٹک جامع مسجد زنورانی کھیوڑہ و پنڈدادنخان جبکہ ضلع کے گیارہ ایس ایچ او اور چوکی انچارج اپنے اپنے علاقوں کی گیارہ مساجد میں نماز جمعہ کے بعد کھلی کچہری لگا کر نمازیوں سے ان کے مسائل سن کر موقع پر قانون اور میرٹ کے مطابق احکامات جاری کرینگے تا کہ عوام کی داد رسی ہو جبکہ یہی وژن انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیر کا ہے جسے پورا کرنے کے لیے عوام کو ریلیف دیا جارہا ہے تا کہ عوام اور پولیس کے فاصلے ختم ہو اور دونوں میں اعتماد کی فضا قائم ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :