محکمہ زراعت شعبہ پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈ ز نے ضلع فیصل آباد میں پیسٹی سا ئیڈ ڈیلرز کے لائسنسوں کا اجراء اور تجدید کے لئے ٹریننگ شیڈول کا اعلان

جمعہ 6 مارچ 2020 00:00

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مارچ2020ء)محکمہ زراعت شعبہ پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈ ز نے ضلع فیصل آباد میں پیسٹی سا ئیڈ ڈیلرز کے لائسنسوں کا اجراء اور تجدید کے لئے ٹریننگ شیڈول کا اعلان کر دیا ہے جس کے لئے درخواستیں 10مارچ سے 25مارچ 2020تک وصول کی جائیں گی جبکہ ٹریننگ کا آغاز یکم اپریل 2020سے ہوگا۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈ ز چوہدری اسرار ارشد کے مطابق نئے درخواست گزار ٹریننگ فیس مبلغ چھ ہزار چھ سو روپے جبکہ تجدید اور فیلڈ اسسٹنٹ ڈپلومہ ہولڈر مبلغ تین ہزار تین سو روپے ہر لحاظ سے مکمل درخواستیں دفتر اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈ ز،پلانٹ پتھالوجیکل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ،ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد کے دفتر میں 25مارچ تک پہنچ جانی چاہیں۔

(جاری ہے)

نامکمل اور مقررہ تاریخ کے بعد وصول ہونی والی درخواست ناقابل قبول ہوگی۔نئے لائسنس کے اجراء کے لئے درخواست گزار سادہ کاغذ پر درخواست لکھ کر اس کے ساتھ سند میٹرک،شناختی کارڈ،ڈومیسائل،پاسپورٹ سائز فوٹو چار عدد،تمام کاغذات کی کاپیاں تصدیق شدہ منسلک کریں گے جبکہ تجدید کے لئے ڈیلرز پرانے لائسنس کی تین عدد فوٹو کاپیاں تصدیق شدہ بھی ساتھ لگائیں۔