کرونا کے پیشِ نظر امارات کا شہریوں اور مقیمین سے بیرونی سفر سے گریز کا مطالبہ

جمعہ 6 مارچ 2020 13:15

کرونا کے پیشِ نظر امارات کا شہریوں اور مقیمین سے بیرونی سفر سے گریز ..
ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2020ء) متحدہ عرب امارات میں صحت اور سماجی تحفظ کی وزارت نے شہریوں اور غیر ملکی مقیمین پر زور دیا ہے کہ وہ کرونا وائرس کی موجودہ صورت حال کے پیشِ نظر سفر سے گریز کریں۔

(جاری ہے)

اماراتی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزارت صحت کے بیان میں کہا گیا کہ اگر سفر کر لیا گیا ہے تو بیرون ملک سے واپسی پر حفاظتی اقدامات کیے جائیں گے۔ اس سلسلے میں ہوائی اڈوں پر طبی معائنے کی خصوصی ٹیمیں موجود ہیں۔ کرونا سے متاثر ہونے کی تصدیق تک اسے گھر میں طبی قید میں رکھا جائے گا۔ وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کی صورت میں طبی مراکز میں مریض کو علاحدہ اور لوگوں سے الگ تھلگ رکھا جائے گا۔ اس دوران دیگر افراد کے ساتھ اختلاط کی اجازت ہر گز نہیں ہو گی۔