رفح میں حملے، حماس نے 50 اسرائیلی فوجی زخمی کردئیے

فلسطینی مزاحمتی گروپوں نے ڈرون حملے سے اسرائیلی ٹینک بھی تباہ کردیا

منگل 14 مئی 2024 12:44

رفح میں حملے، حماس نے 50 اسرائیلی فوجی زخمی کردئیے
تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2024ء) اسرائیلی فوج نے غزہ میں حملے تیز کر دیے، فلسطینی مزاحمتی گروپوں کی اسرائیلی فوج سے شدید جھڑپیں، 50 اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلسطینی مزاحمتی گروپوں نے ڈرون حملے سے اسرائیلی ٹینک بھی تباہ کردیا۔

(جاری ہے)

رفح میں اقوام متحدہ کی گاڑی پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی ڈرائیور شہید اور غیر ملکی امدادی اہلکار زخمی ہوگیا۔

دوسری جانب دنیا بھر میں اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج جاری ہے، ایمسٹرڈیم یونیورسٹی میں پولیس کی جانب سے طلبا مظاہرین کے خلاف کارروائی کی گئی۔اس موقع پر جامعہ کا عملہ بھی طلبا کی حمایت میں کھڑا ہوگیا۔ادھر مصر میں بھی امریکی جامعہ کے طلبا نے احتجاج کیا اور اسرائیلی کمپنیوں کی مصنوعات کے بائیکاٹ کے نعرے لگائے۔