ڈیرن سیمی کو پشاور زلمی کی کپتانی سے فارغ کرنے کی اندورنی کہانی سامنے آ گئی

سیمی کو خراب کارکردگی اور کھلاڑیوں کے مطالبے پر ہٹایا گیا

جمعہ 6 مارچ 2020 22:59

ڈیرن سیمی کو پشاور زلمی کی کپتانی سے فارغ کرنے کی اندورنی کہانی سامنے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مارچ2020ء) ڈیرن سیمی کو پشاور زلمی کی کپتانی سے فارغ کرنے کی اندورنی کہانی سامنے آ گئی۔ذرائع کے مطابق ڈیرن سیمی کو خراب کارکردگی اور کھلاڑیوں کے مطالبے پر ہٹایا گیا، کھلاڑیوں نے ڈیرین سیمی کو ٹیم سے نکالنے کا بھی مطالبہ کیا۔ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کو ڈیرن سیمی کے رویے پر بھی اعتراض تھا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ڈیرن سیمی کی بطور کھلاڑی اور کپتان کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے۔ذرائع کے مطابق یہ اعتراض کیا گیا کہ ڈیرن سیمی ٹیم کو لیڈ کرنے کی اہلیت نہیں رکھتے، ڈیرن سیمی پلیئنگ الیون کے لیے فٹ نہیں ہیں، ڈیرن سیمی کے رویے کے باعث ٹیم کی کارکردگی متاثر ہو رہی ہے ۔ذرائع کے مطابق اعتراض کیا گیا کہ ڈیرن سیمی عوام کی توجہ حاصل کرنے کیلئے کھیل کے بجائے دیگر سرگرمیوں میں مصروف رہتے ہیں اور ٹیم میں ابھی تک خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکے۔

متعلقہ عنوان :