محکمہ زراعت عوام کی راہنما ئی اور خدمت کے لیے کوشاں ہے،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت

ہفتہ 7 مارچ 2020 17:36

بھمبر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مارچ2020ء) ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت چوہدری خالد نے کہا ہے کہ ہم نے فی یونین کونسل 3 باغات اور فی باغات 6 پودے فراہم کیے اس طرح ڈی ایف سی کے تحت بھی پودے تقسیم کیے گئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کیڑے مار ادوایات اور سپرے کے لیے ہمارے معاوین فیلڈ کے ساتھ ملکر باغات کی دیکھ بھال کی جاسکتی ہے اس سلسلہ میں باغات محکمہ زراعت عوام کی راہنما ئی اور خدمت کے لیے کوشاں ہے۔ محکمہ زراعت باغات لگانے والوں کے لیے راہنما ئی اور تعاون کریں گا ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ شجرکاری میں زیادہ سے زیادہ پودے لگانے کے لیے کوشاں ہے اور لوگوں کو پودے مہیا کررہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :