پی ایس ایل5 ،لاہورقلندرز نے دوسری بار دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیدی
سمیت پٹیل کی 4 وکٹیں،حفیظ کی عمدہ بیٹنگ
ذیشان مہتاب ہفتہ 7 مارچ 2020 21:54
(جاری ہے)
گلیڈی ایٹرز کی اننگز کا آغاز ہی تباہ کن انداز سے ہوا اور شین واٹسن پہلے ہی اوور میں بغیر کوئی رن بنائے شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر پویلین لوٹ گئے،سکور 13 تک پہنچا ہی تھا کہ شاہین نے اپنی ٹیم کو ایک اور کامیابی دلاتے ہوئے احمد شہزاد کی اننگز کا خاتمہ کردیا،اسکے بعد سمیت پٹیل باؤلنگ نے دو ہی اوورز میں شاندار باؤلنگ سے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔
سمیت نے پہلے سرفراز احمد کو آؤٹ کیا اور پھر اگلے اوور میں چند گیندوں کے فرق سے جیسن روئے، اعظم خان اور بین کٹنگ کو پویلین رخصت کر کے چار وکٹیں حاصل کر لیں۔سمیت پٹیل نے ناقابل یقین سپیل کرتے ہوئے 4اوورز میں 5 رنز دے کر 4وکٹیں حاصل کیں۔سہیل خان اور محمد نواز نے اس موقع پر سنبھل کر بیٹنگ کرتے ہوئے 29رنز کی شراکت قائم کر کے ٹیم کی نصف سنچری مکمل کرائی۔50 کے مجموعی سکور پر محمد نواز 26گیندوں پر 10رنز بنانے کے بعد فرزان راجہ کو وکٹ دے بیٹھے، فواد احمد بھی صرف 4رنز ہی بنا سکے،سہیل خان نے 32رنز کی مزاحمتی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو کسی حد تک بہتر مجموعے تک رسائی دلائی، وہ اننگز کے 19ویں اوور میں سلمان ارشاد کا نشانہ بنے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 98رنز بنائے۔ سہیل اختر نے ٹاس جیت کر کہا کہ وکٹ میں نمی لگ رہی ہے، اسی لئے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔کوئٹہ گلیڈی ایترز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ہمی ہر حال میں آج کا میچ جیتنا ہے اور اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے،انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے یہ اہم میچ ہے، میں چوتھے نمبر پر بیٹنگ کروں گا اور اسکور بورڈ پر رنز لگانے کی کوشش کریں گے۔گلیڈی ایٹرز نے اپنی ٹیم میں دو تبدیلیاں کرتے ہوئے نسیم شاہ اور تائیمل ملز کی جگہ زاہد محمود اور فواد احمد کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
انگلینڈ کے دورے کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان
-
پاکستان میں ٹیبل ٹینس کیلئے دنیائے ٹیبل ٹینس کے نامورکوچ وجیراکرماسنگھے کے ساتھ معاہدہ ہوگیا
-
ٹی20 ورلڈکپ 2024؛ پاک بھارت ٹیمیں سیمی فائنل تک نہیں پہنچیں گی،مائیکل وان
-
دورہ آئرلینڈ اورانگلینڈ کیلئے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کل کیا جائیگا
-
ویمن ٹیم کے لیے بھی غیرملکی کوچ تلاش کررہے ہیں، محسن نقوی
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے افغانستان ٹیم کا اعلان،راشد خان قیادت کریں گے
-
پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ نیشنل ٹیبل ٹینس لیگ جاری، پنجاب اور خیبر پختونخوا آگے
-
چیمپئنز ٹرافی،بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے کی تجویز
-
آئی سی سی رینکنگ: ٹی ٹوئنٹی میں بابر کی ایک درجے ترقی، رضوان کا تیسرا نمبر
-
امریکا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاک بھارت ٹاکرا، پِچ کی تنصیب کا کام جاری
-
مستقبل کے بارے میں خوف اور خدشات کا شکار نہ ہوں اور اللّٰہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھیں، ثانیہ مرزا کا مستقبل کیلئے فکر مند لوگوں کو پیغام
-
انگلینڈ کے دورے کیلئے پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.