چمن ، لیویز ہیڈ کواٹر کے قریب موٹرسائیکل میں نصب بم دھماکہ ، لیویز تحصیلدار سمیت 9افراد زخمی

ہفتہ 7 مارچ 2020 22:55

\چمن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مارچ2020ء) سرحدی شہر چمن تاج روڈ پر لیویز ہیڈ کواٹر قریب موٹرسائیکل میں نصب بم دھماکہ جس کے نتیجے لیویز تحصیلدار سمیت 9افراد زخمی ہوئے لیویز حکام کے مطابق لیویز فورس کی گاڑی معمول کے مطابق گشت پر تھی کہ تاج روڈلیویز ہیڈکواٹر کے قریب موٹر سائیکل میں نصب زوردار بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں لیویز تحصیلدار ،اوررسالدار سمیت نو افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طورپر سول ہسپتال چمن منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گی جبکہ دھماکے کے بعد پولیس،ایف سی،لیویز سمیت دیگر قانون بافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ کر علاقے کو گہرے میں لیا سیکورٹی فورسز نے شواہد اکھٹے کرکے تحقیقات شروع کردی وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی گئی