بلوچستان ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے چیف سیکرٹری بلوچستان ٹینس ٹورنامنٹ کا آغا زہوگیا

پیر 9 مارچ 2020 23:02

بلوچستان ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے چیف سیکرٹری ..
کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مارچ2020ء) بلوچستان ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے چیف سیکرٹری بلوچستان ٹینس ٹورنامنٹ کا آغا زہوگیا۔ٹورنامنٹ کا باقاعدہ طور پر آغاز سیکرٹری سپورٹس حکومت بلوچستان عمران تاج گچکی نے شارٹ لگا کرکیا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کے افتتاح کے موقع پر سیکرٹری اسپورٹس نے کھلاڑیوں اور عہد یداران ایسوسی ایشن سے خطاب میں کہاکہ حکومت بلوچستان وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ہدایت کے مطابق صوبے بھر میں کھیل کے مواقع فراہم کررہی ہے اور پروگرام کے مطابق ہر ضلع میں کھلاڑیوں کیلئے اسٹیڈ یم اور دیگر سہولیات مہیا کی جارہی ہیں سیکرٹری صاحب نے مزید کہا کہ کھلا ڑیوں کی تربیت کیلئے جلد ٹینس کا کیمپ بھی منعقدکیا جائے گا جس میں نیشنل کوچ کی خدمات حاصل کی جائیں گی ٹورنامنٹ میں میچوں کا آغاز ہوگیا جس میں مینجر عمر شوکت اور نصیر احمد دٴْرانی نے ایک آسان مقابلے کے بعد علی احمد اور اقبال کو6-2-6-1سے شکست دی جبکہ سلیمان خان اور عمران نے سالداور سلیم کو 6-3-6-3سے ہرایا۔

ڈاکٹر عمر اور ڈاکٹرعلی نے عمیر اور عامر گچکی کو 6-4-6-2سے شکست دی۔ایک اور میچ میں رضوان شاہ اور ظفر احمد نے پروفیسر وصی ختر ا ور عبدالمنان کے خلاف واک اور حاصل گیا۔