وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کے خلاف ہرجانہ کیس کی سماعت 24 مارچ تک ملتوی

منگل 10 مارچ 2020 18:46

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کے خلاف ہرجانہ کیس کی سماعت 24 مارچ تک ..
راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مارچ2020ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی محمد عارف خان نیازی نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کے خلاف ہرجانہ کیس میں مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم این اے محمد حنیف عباسی کا بیان ریکارڈ کر کے سماعت 24 مارچ تک ملتوی کر دی۔

(جاری ہے)

حنیف عباسی نے دعویٰ میں موقف اختیار کیا کہ شیخ رشید نے عوامی اجتماعات میں درخواست گزار کو ایسے الفاظ استعمال کرکے مخاطب کیا جس سے ساکھ متاثر ہوئی، عدالت کے جج نے حنیف عباسی بنام شیخ رشید دفعہ ہتک عزت کیس میں درخواست گزار کا بیان ریکارڈ کرکے سماعت 24 مارچ تک ملتوی کر دی۔