ڈپٹی کمشنر کا اراضی ریکارڈ سنٹر کا اچانک دورہ،اراضی ریکارڈ میں سروس ڈیلیوری کا تفصیلی جائزہ لیا

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 10 مارچ 2020 19:23

ڈپٹی کمشنر کا اراضی ریکارڈ سنٹر کا اچانک دورہ،اراضی ریکارڈ میں سروس ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مارچ2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ کا اچانک اراضی ریکارڈ سنٹر جہلم کا دورہ کیا، سیف انور جپہ نے دورہ کے موقع پراراضی ریکارڈ میں سروس ڈیلیوری کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے سنٹر میں عملہ کی حاضری اور صفائی چیک کی۔ڈپٹی کمشنر سیف انور نے سنٹر میں موجود سائلین سے بھی سہولیات بارے گفتگو کی، انکے مسائل سنے اور انکے حل کے لئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ اور سروس سنٹر انچارج کو ضروری ہدایات دیں۔

(جاری ہے)



انکا کہنا تھا کہ اراضی ریکارڈ سنٹرز میں سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانا اولین ترجیح ہے ، فردات و انتقالات کی نقول کا اجراء مقررہ وقت کے اندر کیا جائے ، ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ کسی سائل سے رشوت وصولی کی شکایت ملی تو سخت ایکشن لیا جائیگا۔ انہوں نے نے عوام الناس کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ تمام سرکاری اداروں میں ڈیوٹی سرانجام دینے والے تمام ملازمین اپنی حاضری کو سو فیصد یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :