اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم کے معاونین خصوصی کی تعیناتیوں کے خلاف دائر درخواست پر سماعت 26 مارچ تک ملتوی کردی

منگل 10 مارچ 2020 22:06

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم کے معاونین خصوصی کی تعیناتیوں کے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مارچ2020ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم کے معاونین خصوصی کی تعیناتیوں کے خلاف دائر درخواست پر سماعت 26 مارچ تک ملتوی کر دی ہے۔منگل کو عدالت عالیہ کے جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے وزیراعظم کے معاونین خصوصی کی تعیناتیوں کیخلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت ڈپٹی اٹارنی جنرل نے وفاقی حکومت کی جانب سے جواب جمع کرایا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ معاونین خصوصی کی جانب سے بھی جواب جمع کرانا ہے، دو دن کا وقت چاہئے۔ دوران سماعت یوسف بیگ مرزا، شمشاد اختر، افتخار درانی کے معاون خصوصی کی نشست کے استعفے بھی عدالت میں جمع کرائے گئے۔ درخواست گزار کے وکیل نے استعفوں پر اعتراض اٹھایا۔جس پر جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے ابھی سب کے جواب جمع ہو جائیں، اس کے بعد ان معاملات کو دیکھیں گے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 26 مارچ تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :