
تمام لوگوں کی اندرونی و بیرونی فضائی آمد و رفت بند، کویت نے فلائٹ آپریشن مکمل طور پر معطل کرنے کا اعلان کر دیا
کویتی حکومت کے اعلامیہ کے مطابق کرونا وائرس خدشات کے باعث جمعہ 13 مارچ سے ملک کا فلائٹ آپریشن غیر معینہ مدت کیلئے بند کر دیا جائے گا
محمد علی
بدھ 11 مارچ 2020
20:58

(جاری ہے)
بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز کے دوران مملکت میں کرونا وائرس کے مزید 4 متاثرہ افراد سامنے آئے، جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
کویتی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر عبد اللہ المسند نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے نئے مریضوں میں سے دو ایران سے واپس آئے تھے، جنہیں طبیعت بگڑنے پر ہسپتال لایا گیا تو ان کے لیبارٹری ٹیسٹ میں کرونا وائر س کی تشخیص ہوئی۔ تیسرا متاثرہ شخص مصر سے واپس آیا تھا جبکہ چوتھا شخص اس مصری سے رابطے میں تھا، جس کے ٹیسٹ لینے پر کرونا وائرس کی تصدیق ہونے پر اسے قرنطینہ سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ کویتی کابینہ نے اعلان کیا ہے کہ تمام سرکاری اور عسکری اداروں میں تمام تعلیمی سرگرمیاں معطل کر دی گئی ہیں۔ جس کا اطلاق یکم مارچ سے ہو کر دو ہفتے تک رہے گی۔ ان اداروں میں تمام مرحلوں کے امتحانات بھی ملتوی کر دیئے گئے ہیں جو عید بقر کے بعد لیے جائیں گے۔ جبکہ تربیتی کورسز اور ورکشاپس بھی عید کے بھی کھُلیں گے۔ اس کے علاوہ عسکری اداروں کے زیر اہتمام سکولو ں اور کالجوں میں ملازمت کے لیے غیر ملکیوں کے انٹرویو بھی عید تک کے لیے ملتوی کردیے گئے۔اس کے علاوہ حاضری کے لیے فنگر پرنٹ سسٹم پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔ العربیہ نیٹ نیوز کے مطابق یہ فیصلہ مہلک وائرس کرونا پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔کویت کی وزارت صحت کے ترجمان عبداللہ السند نے جمعرات کے روز ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملک میں اس مرض کے پھیلاوٴ پر روک لگانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر مختلف پروگراموں کو فعال کر دیا گیا ہے اور "ہم عالمی ادارہ صحت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں"۔ترجمان کے مطابق وزارت نے عالمی ادارہ صحت کی جانب سے ہدایت کردہ طبی قید کا اصول لاگو کر دیا ہے۔ تمام متاثرہ افراد کو علاج کے خصوصی مراکز میں الگ تھلگ رکھا گیا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
اسرائیل نے غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی پر اتفاق کرلیا ہے، ٹرمپ
-
بھارت کے ساتھ ڈیل کا امکان ہے، ڈونلڈ ٹرمپ
-
نیویارک کے لوگ ظہران ممدانی کی طرف جاتے ہیں تو وہ پاگل ہیں، ٹرمپ
-
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا دوٹوک موقف
-
میری کمپنیوں کی تمام سرکاری امداد بند کر دیں،ایلون مسک کا ڈونلڈ ٹرمپ کو دوٹوک جواب
-
ایران کا چینی جی-10 سی لڑاکا طیاروں کی خریداری کا فیصلہ
-
دبئی میں فلائنگ ٹیکسی کی کامیاب آزمائشی پرواز
-
میٹھی سفارتکاری، ابوظبی میں پاکستانی آموں کا رنگا رنگ میلہ
-
امریکا نے اسرائیل کو 51 کروڑ ڈالر کے خطرناک بموں کی کٹس فروخت کردیں
-
ٹرمپ کی ایلون مسک پر کڑی تنقید ،حکومتی معاونت پر انحصار کا الزام
-
ترکیہ،توہین رسالت کی جسارت کے شبہے میں ترک کارٹونسٹ گرفتار
-
آئی اے ای اے کی رپورٹ ہماری ایٹمی سہولیات پر حملے کا بہانہ تھی، ایران
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.