پورے سعودی عرب کو مکمل طور پر لاک ڈاون کرنے کا فیصلہ

سعودی حکام کی جانب سے ملک کو لاک ڈاون کرنے کے فیصلے سے تمام ممالک اور ائیر لائنز کو بھی آگاہ کر دیا گیا، 72 گھنٹے کے بعد سعودی عرب میں کسی شخص کا دخول یا اخراج نہیں ہوگا

muhammad ali محمد علی جمعرات 12 مارچ 2020 20:11

پورے سعودی عرب کو مکمل طور پر لاک ڈاون کرنے کا فیصلہ
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مارچ2020ء) پورے سعودی عرب کو مکمل طور پر لاک ڈاون کرنے کا فیصلہ، سعودی حکام کی جانب سے ملک کو لاک ڈاون کرنے کے فیصلے سے تمام ممالک اور ائیر لائنز کو بھی آگاہ کر دیا گیا، 72 گھنٹے کے بعد سعودی عرب میں کسی شخص کا دخول یا اخراج نہیں ہوگا۔ میڈیا رپورٹس میں فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی حکومت نے کرونا وائرس کے مسلسل پھیلاو کے بعد پورے ملک کو لاک ڈاون کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ سعودی حکومت نے تمام ممالک اور ائیرلائنز کو ملک کو لاک ڈاون کرنے کے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سعودی حکومت نے ملک میں موجود تمام ویزٹ ویزہ اور عمرہ ویزہ ہولڈرز کو 72 گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔ اعلان کیا گیا ہے کہ 72 گھنٹے کے بعد سعودی عرب میں کسی شخص یا دخول یا اخراج نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

سعودی عرب کی جانب سے ناصرف فضائی روٹس بلکہ زمینی راستے بھی بند کر دیے گئے ہیں۔

سعودی حکومت کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی غرض سے اٹھائے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ سعودی عرب میں جمعرات کو کرونا وائرس کے مزید 24 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 45 ہو گئی ہے۔نئے کیسز میں عراق سے آنے والے دو افراد بھی شامل ہیں جن میں 12 سالہ ایک سعودی بچہ اپنے دادا سے رابطے میں تھا جو ایران سے آئے تھے۔

کرونا وائرس پھیلنے کے خدشات کے پیشِ نظر سعودی حکومت نے پہلے ہی عمرہ زائرین کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کی ہوئی ہے جب کہ کرونا وائرس سے متاثرہ ملکوں کے شہریوں کے سیاحتی ویزا پر بھی پابندی ہے۔ اس تمام صورتحال میں پی آئی اے نے سعودی عرب سے واپسی کے خواہاں پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے خصوصی پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ خصوصی پروازوں کا آغاز اگلے چند گھنٹے میں ہو جائے گا۔