
ایران نے 60 سال بعد آئی ایم ایف سے فنڈز فراہمی کی درخواست کر دی
ملک میں کرونا وائرس کے خطرناک حد تک پھیلاو کے بعد ایرانی حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ سے 5 ارب ڈالرز مانگ لیے
محمد علی
جمعرات 12 مارچ 2020
21:05

(جاری ہے)
ایرانی مرکزی بینک کے سربراہ کے مطابق آئی ایم ایف نے اعلان کیا تھا کہ اس کے پاس وبا سے نمٹنے کے لیے ممبرز ممالک کو دینے کیلئے 50 ارب ڈالرز دستیاب ہیں، اسی لیے ایران نے عالمی مالیاتی فنڈ سے مدد مانگنے کا فیصلہ کیا۔
اس حوالے سے ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ آئی ایم ایف ذمہ داری کا مظاہرہ کرے گا اور تاریخ کے صحیح رخ پر کھڑے ہوتے ہوئے ہماری درخواست پر جلد عمل کرے گا۔ تاہم ایران کی درخواست کے حوالے سے آئی ایم ایف حکام نے تاحال کوئی ردعمل نہیں دیا۔ یہاں یاد رہے کہ امریکی و عالمی معاشی پابندیوں کے باعث ایران کسی بھی غیر ملکی ملک یا مالیاتی ادارے سے بینکنگ لین دین نہیں کر سکتا۔ ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف کو ایران کو فنڈز کی فراہمی کیلئے امریکا کی اجازت درکار ہوگی۔ امریکا کی جانب سے ایران پر عائد پابندیاں نرم کیے جانے کی صورت میں ہی اسے خصوصی فنڈ فراہم کیا جا سکے گا۔ دوسری جانب ایران میں کرونا وائرس کے نتیجے میں ہلاکتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بدھ کو مزید 62 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ ملک میں اب تک کی ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 354 ہو گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایران کی وزارت صحت نے کہا کہ ملک میں 9000 تصدیق شدہ مریضوں کو لگنے والا یہ وائرس تمام صوبوں میں پھیل چکا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ٹرمپ کا دبائو برطرف، دو طرفہ تعلقات کو بڑھائیں گے ، پیوتن اور مودی کا اتفاق
-
لندن ، سرکاری دورے پر ٹرمپ کی آمد،عوام کا بڑا احتجاجی مظاہرہ
-
آن لائن گیم میں 13 لاکھ روپے ہارنے پر 14 سالہ بچے کی خودکشی
-
امریکی صدر ٹرمپ نے نیو یارک ٹائمز پر 15 ارب ڈالر ہرجانے کا دعویٰ کردیا
-
امریکا اورچین میں ٹک ٹاک کی سروس جاری رکھنے کا معاہدہ طے
-
بھارتی ماﺅ نواز باغی جنگجوﺅں کا یکطرفہ طور پر مسلح جدوجہد معطل کرنے اور حکام سے بات چیت کا اعلان
-
بارشوں اور سیلاب سے بھارتی پنجاب میں فصلوں کو بڑے پیمانے پر نقصان
-
صدر ٹرمپ سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچ گئے، احتجاجی مظاہرے متوقع
-
محمد بن سلمان سے ایرانی سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات
-
امریکہ اورچین کے درمیان ٹک ٹاک معاہدہ طے پا گیا، ٹرمپ کا اعلان
-
غزہ سے لاکھوں بچوں سمیت بھوکے اور پیاسے فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کو غیر انسانی ہے ، یونیسف
-
ٹک ٹاک پر معاہدہ طے پا گیا ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.