کورونا وائرس مریضوں کی سکریننگ کی فیس 1ہزار50 روپے ہے: آغا خان یونیورسٹی اسپتال

اگر مریض لیب ٹیسٹ کے معیار پر پورا اترتا ہے تو اسے ٹیسٹ کیلئے7900 روپے ادا کرنے ہوتے ہیں، جن مریضوں کو حکومت لیٹر جاری کرتی ہے انکا ٹیسٹ مفت کیا جاتا ہے: آغا خان یونیورسٹی اسپتال کراچی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعہ 13 مارچ 2020 00:40

کورونا وائرس مریضوں کی سکریننگ کی فیس 1ہزار50 روپے ہے: آغا خان یونیورسٹی ..
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مارچ 2020ء) آغا خان یونیورسٹی اسپتال کی جانب سے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس مریضوں کی سکریننگ کی فیس 1ہزار50 روپے ہے اور اگر مریض لیب ٹیسٹ کے معیار پر پورا اترتا ہے تو اسے ٹیسٹ کیلئے7900 روپے ادا کرنے ہوتے ہیں۔ بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ جن مریضوں کو حکومت لیٹر جاری کرتی ہے انکا ٹیسٹ مفت کیا جاتا ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اگر کسی کو بخار یا سردی ہو تو جس شخص نے کسی ایسے ملک جہاں کورونا وائرس پھیل رہا ہے خاص طور پر چین، اٹلی، ایران یا افغانستان کا سفر کیا ہو یا کسی متاثرہ مریض سے ملا ہو اس کی جانچ کی جائے گی۔ ہسپتال انتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہ ایسے مریضوں کا لیب ٹیسٹ مفت کیا جاتا ہے جنہیں حکومت کی جانب سے لیٹر جاری کیا گیا ہو۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ حکومت ایسے مریضوں کی ادائیگی کررہی ہے جو خود فیس دینے کی صلاحیت نہیں رکھتے، ڈسٹرکٹ کمشنر کے آفس کی ٹیم مریض کے معائنے اور اس کی ہسٹری جاننے کے بعد اس بات کا فیصلہ کرے گی کہ کونسا مریض مفت علاج کا اہل ہے۔ اگر یہ طے ہوجائے کہ متاثرہ شخص ادائیگی کے قابل نہیں تو سندھ حکومت کی جانب سے اسے اسکریننگ اور کورونا وائرس کے لیبارٹری ٹیسٹ سے قبل ایک ریفرل لیٹر جاری کیا جائے گا۔

محکمے کی جانب سے ایک ہاٹ لائن بھی بنائی گئی اور اگر کوئی شخص کو خود میں یا اپنے کسی قریبی فرد میں کورونا کی علامات نظر آئی تو اس کیلئے حکومت کی ہیلپ لائن 99203443-021، 99204405-021 پر فون کیا سکتا ہے، حکام اس شخص کا رابطہ ایک ڈاکٹر سے کروائیں گے جو اس سے طبی اور سفری معلومات حاصل کریگا اور بتائے گا کہ ااسے لیبارٹری ٹیسٹ کی ضرورت ہے یا نہیں۔ اگر کسی کو کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی ضرورت ہوگی تو حکام اس کے پاس ایک ایمبولینس بھیجیں گے جو اسے اسپتال لے کر جائے گی جہاں اس کو آئسولیشن وارڈ میں منتقل کردیا جائے گا اور اس سے متعلقہ افراد کی شناخت اور ان کے ٹیسٹ بھی کئے جائیں گے۔