خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے 4مزید مشتبہ کیسزکلیئرقرار

جمعہ 13 مارچ 2020 14:03

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2020ء) خیبرپختونخوا میں کوروناوائرس کے مزید چارمشتبہ کیسزکوکلیئرقراردیدیاگیا۔جمعہ کو وزیرعلیٰ سیکرٹریٹ خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق دومشتبہ کیسزپشاوراورایک ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال کوہاٹ سامنے آیاتھا،قومی ادارہ صحت نے خون کے نمونوںکے تجزیے کے بعدان کوکروناوائرس سے مبراقراردیدیا۔

(جاری ہے)

اعلامیہ کے مطابق گزشتہ روز طورخم بارڈسے سے ہسپتال منتقل کئے جانے والے مشتبہ مریض کو بھی کلیئرقراردیدیاگیا۔واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں اب تک کروناوائرس کے 27مشتبہ کیسزمیں سے 24کلیئرقراردیئے جاچکے ہیں جبکہ تین مشتبہ کیسزکے سلسلے میں این آئی ایچ بھیجے گئے خون کے نمونوں کے نتائج ابھی آناباقی ہیں ۔