کنگ عبدالله ہسپتال مانسہرہ میں کورونا وائرس کے خدشہ کے پیش نظر آئسولیشن وارڈ قائم

جمعہ 13 مارچ 2020 15:16

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2020ء) کنگ عبدالله ہسپتال مانسہرہ میں کورونا وائرس کے خدشہ کے پیش نظر آئسولیشن وارڈ قائم کر دیا، عوام کو کورونا وائرس کی وباء سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابییر کو یقینی بنائیں، ہسپتال کے تمام ڈاکٹرز اور سٹاف کو بھی حفاظتی تدابیر سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایم ایس کنگ عبدالله ہسپتال ڈاکٹر جاوید خان نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کے پیش نظر ہسپتال میں 10 بیڈز کا آئسولیشن وارڈ قائم کر دیا ہے، یہ وائرس عالمی وباء کی شکل اختیار کر گیا ہے، ڈاکٹر حضرات کو بھی اس سے آگاہ کیا کہ اگر کوئی بھی مشتبہ کیس آئے تو فوری طور پر اس کو رپورٹ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :