ہمیں کھیلوں کے میدان آباد کرکے نوجوانوں کی صلاحیتیںبڑھاناہے‘ ڈاکٹرآصف

جمعہ 13 مارچ 2020 21:10

ملتان ۔13مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2020ء) بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان میں انٹر یونیورسٹی پریمیئر والی بال لیگ کے فائنل رائونڈ کے مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر رائومحمد آصف ، وائس چانسلرنواز شریف ایگری کلچر یونیورسٹی ملتان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جہاں ہمیں کھیلوں کے میدان آباد کرنے ہیں وہاں حفظان صحت کے اصولوں کو بھی مدنظر رکھنا ہوگا تاکہ باصلاحیت طلباء کسی وبا سے متاثر نہ ہوں۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر بہاء الدین زکریایونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تدریس اور تحقیق کے ساتھ نوجوانوں کی تفریحی سرگرمیوں میں یونیورسٹیوں کے اشتراک کو بڑھانا ہوگا۔والی بال کا پہلا میچ پنجاب یونیورسٹی اور LUMS کے درمیان ہوا جو پنجاب یونیورسٹی نے 3-0 سے جیت لیا۔ دوسرا میچ سپریر یونیورسٹی لاہور اور اوکاڑہ یونیورسٹی کے درمیان ہوجوکہ سپریر یونیورسٹی نے 3-0 سے جیت لیا․ تیسرا میچ LUMS اور UMT کے درمیان ہواجو LUMS نے 3-0 سے جیت لیا․ چوتھا میچ UMT اور یونیورسٹی آف لاہور کے درمیان ہوا،یہ میچ ․ 3-0 سے UMT نے جیت لیا۔