دنیا بھر میں عالمی رہنما بھی کورونا وائرس سے متاثر

ہفتہ 14 مارچ 2020 23:55

دنیا بھر میں عالمی رہنما بھی کورونا وائرس سے متاثر
سڈنی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2020ء) دنیا بھر میں عالمی رہنما بھی مہلک کورونا وائرس سے متاثر ہو رہے ہیں۔آسٹریلیا کے وزیرداخلہ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جنہوں نے چند روز پہلے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ سے ملاقات کی تھی۔

(جاری ہے)

بین لاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق عالمی ادارے صحت نے ہفتہ کے روز رپوٹ جاری کی جس میں بتایا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں تعینات فلپائنی سفیر میں بھی کورونا وائرس پایا گیا ہے۔

اٹلی کے آرمی چیف بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہیں۔ واضح رہے کہ اسپین کی ملکہ میں بھی کورونا وائرس کی موجودگی کا شبہ ظاہر کیا گیا جنہوں نے حال ہی میں حکومتی وزیر سے ملاقات کی تھی جس میں وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ برطانیہ کی وزیر صحت کا بھی کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔