جہلم میں دولہے کو پیر لے ڈوبا، شادی خواجہ سرا سے کروا دی گئی

سجاد نامی شخص کی شادی نازیہ نامی لڑکی سے ہوئی، گھر آکر معلوم ہوا کہ دلہن لڑکی نہیں بلکہ خواجہ سرا ہے،دولہا نے شرمندگی کے مارے کسی کو بتائے بغیر دولہن کو میکے بھیج دیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 15 مارچ 2020 22:40

جہلم میں دولہے کو پیر لے ڈوبا، شادی خواجہ سرا سے کروا دی گئی
جہلم (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مارچ 2020ء) جہلم میں دولہے کے ساتھ ہاتھ ہوگیا، شادی خواجہ سرا سے کروا دی گئی، سجاد نامی شخص کی شادی نازیہ نامی لڑکی سے ہوئی، گھر آکر معلوم ہوا کہ دلہن لڑکی نہیں بلکہ خواجہ سرا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جہلم کے علاقے کالا گجراں میں سجاد نامی شخص کی شادی لڑکی کی بجائے خواجہ سرا سے کرا دی گئی۔ جس پر دولہا نے شرمندگی کے مارے کسی کو بتائے بغیر دولہن کو میکے بھیج دیا۔

بتایا گیا ہے کہ کلاں گجراں میں دو روز قبل سجاد نامی شخص کی شادی سوہاوہ کی لڑکی نازیہ سے ہوئی۔ جب رخصتی کے بعد دولہا اپنی دولہن کو بیاہ کر گھر لایا تو اس کو معلوم ہوا کہ اس کی دولہن لڑکی نہیں بلکہ ایک خواجہ سرا ہے۔ جس پر دولہا شدید پریشانی میں مبتلا ہوگیا اور سب رشتہ داروں کے سامنے شرمندہ ہونے کی بجائے بہانے کے ساتھ اپنی خواجہ سرا دولہن کو میکے بھیج دیا۔

(جاری ہے)

دولہا سجاد نے بعد میں بتایا کہ جس لڑکی سے اس کی شادی کروائی گئی وہ لڑکی نہیں بلکہ ایک خواجہ سرا ہے۔ سجاد نے کہا کہ اس کی پہلی بیوی کی وفات ہوچکی ہے، اس نے دوسری شادی اپنے بچوں کی دیکھ بھال کرنے کیلئے کی تھی۔ تاکہ دوسری بیوی اس کے بچوں کی دیکھ بھال کرسکے گی۔ قریبی رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ سجاد اور خواجہ سرا کا رشتہ دونوں کے مشترکہ پیر نے طے کروایا تھا۔جس پر دولہا نے اپنی ہونے والی دولہن کی زیادہ چھان بین نہیں کی۔

متعلقہ عنوان :