کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے فلپائن نے دارالحکومت منیلا آنے جانے پر 14 اپریل تک پابندی عائد کردی

اتوار 15 مارچ 2020 23:35

منیلا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2020ء) فلپائن کے صدر رودریگو دٴْوتیرتے نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے دارالحکومت منیلا آنے جانے کے بری، بحری اور فضائی سفر کو 14 اپریل تک معطل کر دیا ہے، منیلا میں رہنے یا کام کرنے والے افراد اور طبی عملے پر اس پابندی کا اطلاق نہیں ہو گا۔

(جاری ہے)

بین لاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلپائن کے صدر رودریگو دٴْوتیرتے نے اتوار کے روز کہا ہے کہ منیلا آنے والی شاہراہوں پر قائم کردہ چوکیوں پر تقریباً 40 ہزار پولیس اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں۔

منیلا سے ملانے والی تمام شاہراہ پر قائم کردہ چوکیوں پر تقریباً 20 پولیس اہلکار ہر گاڑی کو روک کر مسافروں کے شناختی کارڈ چیک کر رہے تھے اور سفر کا مقصد معلوم کر رہے تھے۔حکومت کا کہنا ہے کہ متاثرین کی تعداد بڑھنے کی صورت میں وہ پابندی کی میعاد بڑھانے پر غور کرے گی۔

متعلقہ عنوان :